سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے نعرے کی تائید کے لیے لاہور کالج کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں: ثناء وحید

لاہور: سیاست نہیں ریاست بچاؤ نعرہ کی تائید کرتے ہوئے لاہور کالج فار ویمن کی طالبات Save Pakistan کارڈز ہاتھ میں لیے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ اس ریلی میں قرۃ العین فاطمہ، زارا، عائشہ، علینا، سارہ اور کالج فار ویمن کی دیگر طالبات شریک تھیں۔ ناظمہ لاہور کالج فار ویمن ثناء وحید نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک سے بے روزگاری، کرپشن، دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں کیوں کہ اس ملک کا حصول انسانی حقوق کی بالادستی کے لیے ہوا تھا نہ کہ لوٹ مار، ڈاکہ زنی، ذاتی مفادات کی غرض سے لہذا ہمیں اسی پاکستان کو دنیا کے سامنے منظر عام پر لانا ہے جو اقبال کا خواب اور قائد کی امنگ پر مبنی تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top