تبدیلی کیلئے نظام کی سرجری ناگزیر ہو چکی ہے۔ شیخ الاسلام داکٹر محمد طاہرالقادری

پاکستان بچانے کیلئے پیران کرام اور مشائخ عظام کو میدان عمل میں آنا ہو گا
الیکشن لڑنے نہیں بلکہ انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے آ رہا ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک بھر کے مشائخ عظام اور پیران کرام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اولیاء کرام کے وارثین ہیں۔ ملک بچانے کیلئے انہیں خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی۔ مجھے خوشی ہے کہ موجودہ نظام انتخاب کے خلاف مشائخ عظام نے بھی مریدوں کے ساتھ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مشائخ اور پیران کرام کی دعا اور دوا دونوں میں اثر رکھا ہے۔ مشائخ نے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج ملک بچانے کیلئے قیام پاکستان کی تاریخ دہرانا ہو گی۔ میں مشائخ عظام اور پیران کرام کا خادم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کے پاکستان کیلئے مینار پاکستان سے جدوجہد کا آغاز ہورہا ہے۔ مشائخ عظام کی شرکت ہی اسے کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک سنگین خطرات میں گھرا ہے ۔ اسے بچانے کیلئے دیگر طبقات کے ساتھ مشائخ عظام کو بھی میدان عمل میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں الیکشن لڑنے نہیں بلکہ انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے آرہا ہوں۔ تبدیلی کیلئے نظام کی سرجری ناگزیر ہوچکی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top