سیاست نہیں ریاست بچاؤ ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ حسنین محمود شاہ

چکوال: سیاست نہیں ریاست بچاؤ ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور 23 دسمبر کو عوامی استقبال کے لیے مینار پاکستان جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار پیر طریقت حسنین محمود شاہ آستانہ عالیہ نقشبندیہ سیفیہ امیریہ چکوال کے سجادہ نشین نے تحریک منہاج القرآن چکوال کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے وفد میں اکرم گوندل، ملک مطلوب، ظہیر مغل اور غلام قادر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا یہ ملک لا الہ اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔ آج ملک کی بقاء کو خطرات لاحق ہیں اس لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایجنڈہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ قوم و ملک کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مریدین اور عقیدت مند لاہور مینار پاکستان پہنچنے گے اور وہ خود بھی جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top