لاہور: مرکزی سیکرٹیریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹیریٹ کے کانفرنس ہال میں 18 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن علماء کونسل کا 23 دسمبر عوامی استقبال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں علماء کونسل پنجاب کی تحصیلی تنظیمات کے صدور اور لاہور کی ٹاؤن تنظیمات کے عہدیدران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان بھر سے تشریف لانے والے سینکڑوں علماء و مشائخ کو مینار پاکستان پر ویلکم کرنے اور دعوت کے دوران ان کے تعاون اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علماء کرام نے بتایا کہ ہر ضلع سے سینکڑوں علماء کے قافلے 23 دسمبر کو مینار پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔ لاہور کے ہر ٹاؤن سے 500 سے زائد علماءکرام مینار پاکستان آ رہے ہیں۔ سینکڑوں بڑے آستانوں کے سجادہ نشینوں نے شیخ الاسلام کی تبدیلیءِ نظام کی حمایت کے ساتھ اپنے مریدوں سمیت شرکت کا اعلان کیا ہے۔ دینی مدارس کے ناظمین اور طلباء بڑے جوش وجذبہ سے شرکت کر رہے ہیں۔ علماء کرام نے اپنی رپورٹ میں بتایا اس وقت ہمارے علاقے کے علماء و مشائخ یہ بات جان چکے ہیں کہ ہمارے اسلاف نے پاکستان بنایا تھا آج ہم علماء و مشائخ نے ہی اس کو بچانا ہے۔ اجلاس سے علامہ سید فرحت حسین شاہ بخاری، علامہ الحاج امداد اللہ قادری، علامہ میر محمد آصف اکبر قادری، علامہ سید علی عابد مشہدی، علامہ حافظ طاہر ضیاء، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ ممتاز حسین صدیقی، علامہ اللہ بخش سیالوی، علامہ عبدالمختار قاری، علامہ محمد عثمان سیالوی، علامہ محمد حسین آزاد الازہری نے بھی خطا ب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top