سبز ہلالی پرچم تھامے ایک لاکھ شرکاء 22 دسمبر کی رات تک مینار پاکستان پہنچ گئے

کراچی سے ہزاروں کارکنان ٹرینوں پر گذشتہ روز ہی پہنچ گئے تھے

سبز ہلالی پرچم اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائے روشن مستقبل کی نوید کے خواہاں ایک لاکھ شرکاء 22 دسمبر کی دوپہر ہی مینار پاکستان پہنچ گئے اور تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی گفتگو کے اشتیاق میں 22 اور 23 دسمبر کی رات مینار پاکستان میں ہی بسر کی۔

عوام سے خواص تک ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے محب وطن سیاسی ورکر، مزدور، کسان، تاجر، طلبہ، اساتذہ، صنعتکار، ڈاکٹر، انجینئرز، علماء و مشائخ اور نامور سیاسی قائدین لاکھوں کی تعداد میں ہزاروں بسوں پر مینار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کراچی سے ہزاروں کارکنان مینار پاکستان ٹرینوں پر گذشتہ روز ہی پہنچ گئے۔ قومی پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کا عملی ثبوت دینے کیلئے قوم نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے۔ سیکیورٹی کیلئے 10,000 نوجوان تعینات کئے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top