تحریک منہاج القرآن چوآ سیدن شاہ کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی

چکوال - 23 دسمبر کے پروگرام کی آگاہی کے سلسلے میں چوآ سیدن شاہ سے ایک موٹر سائیکل ریلی بشارت تک نکالی گئی، جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن تحصیل چوآ سیدن شاہ کے رہنما میاں لیاقت علی، سہیل رضا، محمد صابر، محمد سعید، حاجی عبدالغفور شیخ، ملک احسان محفوظ، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، طاہر اعوان ایڈوکیٹ، محمد توفیق، ملک ارسلان، محمد آصف، حاجی محمد صابر اور میڈیا کوارڈینیٹر نے کی۔

ریلی کی فضا نظام بدلا جائے گا سر عام بدلا جائے گا، دم دما دم مست قلندر 23دسمبر، 23دسمبر کے نعروں سے گونج اٹھا ریلی جب چوآ سیدن شاہ سے ہوتی ہوئی بشارت پہنچی تو وہاں ریلی کا زبردست استقبال کیا گیا جس کے بعد وہاں ایک کنونشن منعقد ہوا جس سے ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، میاں لیاقت علی اور سہیل رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23دسمبر کا جلسہ پاکستان میں نقطہ آغاز انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

پروگرام کی اہم بات تحریک منہاج القرآن تحصیل چوآ سیدن شاہ کے سابقہ صدر خان طارق خان کا زبردست استقبال تھا جس سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور لوگوں نے ان کا ماتھا چوما کہ آج یہ سارا کریڈٹ اس مرد قلندر کو جاتا ہے کہ جس نے چوآ سیدن شاہ میں تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی اور فالج کے حملے نے بھی اس کے جذبوں کو ماند نہیں پڑنے دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top