بورے والا: 23 دسمبر کے عظیم الشان جلسے کے لیے تشہیری مہم اپنے عروج پر

بورے والا: تحریک منہاج القرآن کے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے عنوان سے ہونے والے 23 دسمبر کے عظیم الشان جلسے کی تشہیری مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ پورے بورے والا میں مختلف جگہوں پر وال چاکنگ کی گئی اور سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔ جن میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ اور نظام بدلو کے نعروں کو چسپاں کیا گیا ہے۔

23 دسمبر 2012ء بروز اتوار ہونے والے بڑے عوامی اجتماع کے لیے تشہیری مہم کے طور پر مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی دیے گئے جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو پاکستان آمد پر مبارک باد پیش کی گئی۔اس مہم میں سرکردہ رکن ناظم نشرو اشاعت تحریک منہاج القرآن بورے والا ساجد بھٹی ہیں۔

                 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top