مینار پاکستان عظیم اجتماع میں ان شاء اللہ شریک ہوں گے: سید چن پیر

اللہ رب العزت 23 دسمبر کو آنے والی تمام شخصیات کو اپنی حفظ و امان میں رکھے: سید چن پیر

23 دسمبر 2012ء بروز اتوار ان شاء اللہ حضور شیخ الاسلام کی کال پر سوہدرہ سے پیر سید محمد صفی اعظم المعروف پیر سید چن پیر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف کی زیر سرپرستی اور صاحبزادہ سید آل احمد کی زیر قیادت صدر تحریک منہاج القرآن سوہدرہ نعمان کاشمیری اور دیگر تنظیمات کے تعاون سے 300 افراد پر مشتمل قافلہ صبح آٹھ بجے مینار پاکستان لاہور ہوگا۔ ان تنظیمات میں شامل انجمن طلباء اسلام، دعوت اسلامی، سنی تحریک، جماعت اسلامی، جماعت اہلسنت، آزاد گروپ، مدنی گروپ، ڈیرہ گروپ، بزم انوار غوثیہ، بزم میلاد مصطفی، الرحمن ویلفیئر سوسائٹی، شاہ لٹھ ویلفیئر سوہدرہ کے کارکن شرکت فرمائیں گے۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت اپنے محبوب کا صدقہ 23 دسمبر کا دن اہلیان پاکستان اور تمام آنے والے علماء، مشائخ، سماجی و سیاسی شخصیات اور پاکستان کے ہر شہر سے آنے والے عوام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top