14 جنوری کو پارلیمینٹ ہاؤس کے سامنے لاکھوں خواتین نظام انتخاب کے خلاف احتجاج کریں گی۔ نوشابہ ضیاء

عوامی مارچ میں زاد راہ کے لیے متعدد خواتین نے اپنے زیورات کے ساتھ گھر بھی سیل پر لگا دیے
پاکستانی عوام تبدیلی نظام کے لیے ہر وہ طریقہ اپنانے پر آمادہ ہے جو پاکستانی بقاء و سالمیت کے لیے خوش آئین ہو
مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء کا ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

23 دسمبر کے کامیاب ترین اجتماع کے بعد ملک بھر سے خواتین نے 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عوامی مارچ میں بھی حصہ لینے کا عہد کر لیا۔ پارلیمینٹ ہاؤس کے سامنے باطل نظام کے سدباب کے لیے لاکھوں کی تعداد میں خواتین پر زور احتجاج کریں گی اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سنت کی پیروی کریں گی۔ اس عوامی مارچ میں زادراہ کے لیے متعدد خواتین نے نہ صرف اپنے زیورات فروخت کیے، بلکہ اپنے گھروں کو بھی سیل کرنے پر لگا دیا۔ عوام کرپشن، مہنگائی، لوٹ مار، ڈاکہ زنی، دہشت گردی اور بم بلاسٹنگ سے اس قدر تنگ آ چکی ہے کہ اس تبدیلی نظام کے لیے ہر وہ طریقہ اپنانے پر آمادہ ہے جو پاکستان کی بقاء و سالمیت کے لیے خوش آ ئین ہو۔ لہذا پرامن جدوجہد میں ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ شامل ہو کر سرزمین پاکستان کو پرامن اور خوشحالی کا گہوارہ بنا کر رہیں گی۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے ایگزیکٹو کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سدرہ کرامت، ساجدہ صادق، شاکرہ چوہدری، افنان بابر، انیلہ الیاس، عائشہ شبیر، سدرہ جبین اور ملکہ صبا بھی موجود تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہمیں پاکستان کے حصول کا اصل مقصد مل جائے گا۔ پاکستانی بہنیں اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اس کو اصل اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا کر رہیں گی، جس میں تمام لوگوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top