تحریک منہاج القرآن چکوال کے 25 رکنی وفد کی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

چکوال: تحریک منہاج القرآن کے25 رکنی وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے پاکستان بھر کی تنظیمات کے ساتھ ساتھ چکوال سے اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں اور افراد کی شرکت پر تحریک منہاج القرآن چکوال کے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے اپنا سب کچھ 23 دسمبر پر قربان کیا اس سے بھی بڑھ کر آپ نے 14 جنوری کے پروگرام کو کامیاب کرنا ہے کیونکہ اب ہماری بقا اس عوامی لانگ مارچ پر منحصر ہے۔ اور اللہ کی طاقت کے سوا اب دنیا کی کوئی طاقت ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

انہوں نے میڈیا ایڈوائزر پاکستان عوامی تحریک توقیر مغل کے ایک سوال: تحریک انصاف کے راہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا اور ہمارا ایجنڈا ایک ہی ہے لہذا آپ کس حد تک دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کے ساتھ چلیں گے؟ کے جواب میں کہا کہ میں تحریک انصاف کے راہنما جاوید ہاشمی کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں ان کے سوا چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی، شیخ رشید اور دیگر جماعتوں کے راہنماؤں نے ٹیلی فون کر کے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ میں ان کا شکریہ ادا کر تا ہوں، ان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور توقع کرتا ہوں کہ وہ مزید پیش رفت کا مظاہرہ کریں گے اور عوامی مارچ میں شرکت کریں گے۔

اس ملاقاتی وفد میں حاجی عبد الغفور شیخ، ملک احسان محفوظ، حاجی محمد صابر، حاجی محمد صفدر، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، حاجی مزمل عباس، غلام رضا اعوان، حافظ محمد خان، محمد نذیر عادل، راجہ طارق محمود، محمد نعیم، باقر قریشی، شہزاد حسین، ہارون حیدر، ارسلان ملک، توفیق عبا س، محمد آصف، شازیہ کہوٹ، عظمی عروج ملک، بسمہ عروج ملک، اور میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر مغل نے شرکت کی ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top