لاہور: ترکی کے وفد کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

جمہوریہ ترکی کے تین رکنی وفد نے دورہءِ پاکستان کے دوران 28 نومبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر صالح یوسل نے کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

ترکی مہمانوں کے وفد نے منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خوش آمدید کہا۔ معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیمی کارناموں سمیت عالمی دنیا میں ان کی بطور سفیر امن خدمات بھی سراہا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور وفد کے درمیان پاکستان، ترکی علاقائی تعلقات اور مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

پیٹرن آفس میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے ترکش وفد سے ملاقات کی۔ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، شریعہ کالج کے وائس پرنسپل اکیڈمک رفیق حبیب، علامہ سہیل احمد صدیقی، ڈاکٹر علی اکبر الازھری اور دیگر قائدین بھی یہاں موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان، ترکی دو طرفہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جہاں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈاکٹر علی اکبر الازھری، سید علی غضنفر کراروی، علامہ سہیل احمد صدیقی اور ڈاکٹر رفیق حبیب اسٹیج پر موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء میں کالج آف شریعہ کے طلباء بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر علی اکبر الازھری نے معزز مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیمی روابط کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان ڈاکٹر صالح یوسل نے کہا کہ پاکستان میں منہاج القرآن نے بہت منعظم انداز میں اپنا تعلیمی نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی جدید و قدیم تعلیم کا حسین امتزاج ہے۔

 

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top