کراچی : ویمن لیگ کے زیراہتمام ریاست بچاؤ ریلی

17 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عوام دشمن اور ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف ’ریاست بچاؤ‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی جملہ عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے نظام انتخاب سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نظام انتخاب کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے نظام انتخاب کے خلاف نعرے بھی لگائے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایجنڈے سیاست نہیں ریاست بچاؤ کی حمایت کرتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کا اعلان بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top