حکمران جماعت اور اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو ’’تنظیمِ مفاداتِ مشترکہ‘‘ بنا رکھا ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے عوامی سمندر کے تلاطم نے نصف صدی سے زائد دیرینہ حریفوں کو آپس میں ایک دفعہ پھر شیر وشکر کر دیا ہے۔ مسند اقتدار پر قابض حکمران اور نام نہاد اپوزیشن لیڈرز اتنے ’’دانشمند‘‘ ہو گئے ہیں کہ انہوں نے کرپشن، لوٹ مار، دھن، دھونس اور دھاندلی کو دوام بخشنے کے لیے پارلیمان کو ’’تنظیمِ مفاداتِ مشترکہ‘‘ بنا کر حقیقی جمہوریت کے ایجنڈے کے خلاف قرار دادیں پاس کرنا شروع کردی ہیں۔ لیکن نام نہاد سیاست کے ان کھلاڑیوں کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ اب ستم رسیدہ عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے بیدار ہو چکے ہیں۔ غربت و افلاس کی چکی میں پسنے والے عوام اب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وطنِ عزیز میں عدل و انصاف اور امن و آشتی کا پھریرا لہرا نہیں جاتا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ ابتر صورتِ حال کی ذمہ دار یہی دونوں جماعتیں ہیں جو تقریباً نصف صدی سے باری باری لوٹ مار کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا عوام کے دل کی آواز ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top