چکوال : ورکرز کنونشن برائے عوامی مارچ

منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام یونین کونسل نمبر 4 کی خواتین کا ورکرز کنونشن محلہ قائدآباد میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت محترمہ تسلیم احسان نے کی، جبکہ مہمان خصوصی صدر منہاج ویمن لیگ چکوال محترمہ شازیہ کہوٹ تھیں۔ اس کنونشن میں پوری یونین کونسل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کو بذریعہ ویڈیو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان عوامی لانگ مارچ میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سنت پر عمل پیرا ہو کر خواتین بھی شرکت کریں۔ اسلام آباد کو دنیا کا سب سے بڑا تحریر اسکوائر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ، جابرانہ اور استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے عوامی جمہوری انقلاب ہماری منزل ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر محترمہ شازیہ کہوٹ نے 14 جنوری اسلام آباد کے لانگ مارچ کے متعلق خواتین کو بریفنگ دی اور بتایا کہ چکوال سے مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی بھرپور شرکت کریں گی۔ اس موقع پر موجود خواتین نے 14 جنوری کو اسلام آباد جانے کا عہد کیا۔

کنونشن کے انعقاد کرنے میں ملک احسان محفوظ، ظہیر احمد مغل اور شہزاد حسین نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top