بہاولپور سے 50 نوجوان انتظامات سنبھالنے اور ٹرینگ کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ سہیل کامران ایڈوکیٹ

بہاولپور( ) تحر یک منہاج القرآن بہاولپور کے صدر سہیل کامران ایڈوکیٹ نے معززین شہر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور ان کے ساتھ عوامی شرکت میں جانیوالے پرامن شہریوں کو ہراساں نہ کریں، ہم نہیں چاہتے کہ ہم تختِ لاہور کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کریں۔ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے جس کے لیے ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔ بہاولپور سے 50 نوجوان انتظامات سنبھالنے اور ٹرینگ کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ بہاولپور سے مرکز کی ہدایات کے مطابق کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد بخیر وعافیت پہنچ چکے ہیں عوامی مارچ کے لیے اخلاقی اور مالی مدد کرنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان کو روکا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس پر قابو پانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔ حکمران خوش فہمی میں ہیں کہ سردی تحریک منہاج القرآن کے عوامی مارچ پر اثر انداز ہوگی لیکن وہ یہ بات سن لیں کہ پاکستانی عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ عمر بھر سردی، بیروزگاری اور مسائل کے شکار ہونے سے بہتر ہے کہ کچھ دن کی قربانی دے کر ایسی تبد یلی لائیں کہ پھر آئین کی بالادستی ہو اور آئین کے مطابق ہر پاکستانی کو اس کے بنیادی حقوق ملیں۔

اس موقع پر محمد شفیق مہروی، علامہ مطلوب سعیدی، علامہ حامد سعیدی اور حافظ احمد بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران نے تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر اجمل بھٹی کی اہلیہ اور ڈاکٹر کامران اجمل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلند کے لیے خصوصی دعا کی۔ قبل ازیں تحریک منہاج القرآن کے ترجمان صائم مصطفوی کی قیادت میں کارکنان نے نمازہِ جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہارِ تعز یت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top