پانچ سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے اب اِصلاحات کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ امیر تحریک پنجاب

نام نہاد جمہوری حکومت لانگ مارچ روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ احمد نواز انجم
کارکنان کی گرفتایوں کے لئے چھاپے نہ روکے گئے تو نہ رکنے والاملک گیر احتجاج کاسلسلہ شروع ہوجائے گا

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز نے کہا ہے کہ جب سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپشن کے خاتمہ اور انتخابی اصلاحات کے لیے لانگ مارچ کا اِعلان کیا ہے قصرِ سیاست میں بھونچال آچکا ہے۔ پانچ سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے اب عوام کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے اِصلاحات کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ حکومت کی ’’پھرتیوں‘‘ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے کہ جب تک عوام خود احتساب کرنے کا اختیار اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے اس وقت تک اقتدار کے ایوان کرپشن سے پاک نہیں ہو سکیں گے۔

ڈاکٹر قادری کے پیچھے لاکھوں عوام کا کشاں کشاں چلے آنا حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہے جس نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ عوام کے جوش و جذبہ سے محسوس ہورہا ہے کہ اب یہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک کو لٹیروں کے تسلط سے آزاد نہیں کروا لیا جاتا۔ لانگ مارچ اب کرپٹ عناصر کو ختم کرکے دم لے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لوگوں کے دلوں کے تار چھیڑ دیے ہیں۔ اب اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھںے والوں کے کان ضرور بہرے ہوں گے۔ اب اندھے اور کانے راجوں دونوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنان کوگجرات، میانوالی، سرگودھا، لودھراں، حسن ابدال، اور ملک کے دیگر اضلاع میں گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جو حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے حکمرانوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اوچھے ہتھجنڈوں سے باز نہ آئی تو ملک گیراحتجاج کاسلسلہ شروع ہوجائے گا، اگرامن وامان کا مسئلہ ہواتو ذمہ دار مرکزی اور صوبائی حکومت ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top