وفاقی حکومت کے بھونڈے اور غیر آئینی اقدام سے 14 جنوری کا لانگ مارچ نہیں رکے گا۔ محمد فاروق رانا

پی۔ٹی۔اے نے کمپنی کو بند کرنے کی دھمکی دیدی کہ وہ لانگ مارچ کے SMS نہ release کرے

14 جنوری لانگ مارچ کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن نے ایک سوشل الیکٹرانک کمپنی کے ذریعے بذریعہ SMS عوام الناس کو شرکت کرنے کی غرض سے 80027 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔ ابھی دو دن بھی نہیں گزرے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے متعلقہ کمپنی کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور اب ان دھمکیوں میں وزیر داخلہ کی وعدہ شکنی پر مبنی پریس کانفرنس کے بعد اضافہ ہو گیا ہے جو کہ سراسر غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن میڈیا سیل کے رکن محمد فاروق رانا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی۔ٹی۔اے کا یہ مکروہ فعل نہایت قابل مذمت ہے اور وفاقی حکومت ایسے بھونڈے اقدام سے 14 جنوری کا لانگ مارچ روکا نہیں جا سکتا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top