جہلم : پروجیکٹر پروگرام و کارنر میٹنگ برائے عوامی مارچ

10 جنوری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کے سلسلے میں یونین کونسل لنگرپور میں پروجیکٹر پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت و گفتگو مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس اور ناظمہ صفیہ رفعت کی تھی، جبکہ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اس پروگرام کا ایجنڈا یہ تھا:

  1. لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے لائحہ عمل
  2. ٹارگٹس کی تقسیم اور نتائج کا یقینی حصول
  3. بسوں کی بروقت بکنگ
  4. وسائل کا حصول
  5. افرادی قوت کا حصول
  6. درپیش مشکلات کا حل

رپورٹ: صفیہ رفعت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top