ایم کیو ایم کی لانگ مارچ میں عدم شرکت، لائحہ عمل کا فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی لانگ مارچ میں عملی شرکت نہ کرنے کا اعلان ان کا اپنا فیصلہ ہے، جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ظالمانہ، جابرانہ اور کرپٹ، فرسودہ نظام کے خلاف منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا لانگ مارچ 14 جنوری کو ہی ہوگا۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ لانگ مارچ میں ایم کیو ایم کے شرکت نہ کرنے سے عملی طور پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ لانگ مارچ کی کال ایم کیو ایم نے نہیں، بلکہ منہاج القرآن نے دی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اور لائحہ عمل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج سہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس میں پیش کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top