شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ چوہدری برادران کی ملاقات

چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد بھی لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا، ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری سےملاقات کا عمل مثبت رہا، بات چیت جاری رہے گی، چوہدری شجاعت حسین
آئین اور قانون مقررہ وقت سے پہلے بھی نگران حکومت بنانے کی اجازت دیتا ہے، پرویز الہیٰ

نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ماڈل ٹاون میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لانگ مارچ اور حکومتی پالیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے میڈیا سے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ لانگ مارچ ختم یا ملتوی ہو رہا ہے۔ لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا۔ انہوں نےبتایا کہ وہ آج اپنا مطالبات کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ میڈیا کے سامنے پیش کریں گے، جس پر عمل درآمد تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔ چوہدری برادران سے ملاقات اس عمل کا تسلسل ہے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات اچھی رہی، جس میں لانگ مارچ سے متعلقہ امور زیر بحث آے۔ مذاکرات کا یہ عمل مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے

نائب وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے بات چیت کا آغاز ہوا، یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون مقررہ وقت سولہ مارچ سے پہلے بھی نگران حکومت بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس حوالے سے مزاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top