جہلم : ویڈیو پروگرام برائے عوامی مارچ

11 جنوری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسل چوٹالہ میں ویڈیو پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ کے سلسلے میں عوام کے نام پیغام سنایا گیا۔ اس پروگرام میں خصوصی شرکت مرکزی نگران ضلع جہلم شمائلہ عباس، ناظمہ تحصیل جہلم صفیہ رفعت نے کی، انہوں نے ان پروگرام میں عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں۔

محترمہ شمائلہ عباس صاحبہ نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین حالات اور در پیش مشکلات سے نہ گھبرائیں اور اپنے حوصلوں کو جوان رکھتے ہوئے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شرکاء موسم کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کر کے آئیں۔ ہم کسی بھی طرح کی مشکلات سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہمارے خون کا آخری قطرہ اور آخری سانس بھی پاکستان کی سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی کے لیے قربان ہے۔

محترمہ صفیہ رفعت صاحبہ نے کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل اور مظلوموں اور مجبوروں کے حقوق کی بحالی کی خاطر ہر صورت گھروں سے نکلنا ہوگا۔ دنیا میں بارہا انقلاب آئے، جن کی داستانیں خون سے رنگین ہیں، مگر 14 جنوری کو ہونے والا عوامی مارچ دنیا کا پرامن انقلاب ثابت ہوگا اور کسی بھی قسم کے نقصان کے محفوظ ہوگا۔

رپورٹ: صفیہ رفعت، ناظمہ تحصیل جہلم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top