پورے پاکستان سے مردوخواتین قافلہ در قافلہ لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔ سدرہ جبین

ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ کی انفارمیشن سیکرٹری سدرہ حبین نے میڈیا سیل سے کیا جس میں عائشہ شبیر، انیلہ الیاس، صدف اسماعیل اور ملکہ صبا نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کے حوالے سے نہایت زوروشور سے کام جاری ہے۔ صوبائی، ضلعی و تحصیلی سطح پر جاری ڈور ٹو ڈور مہم کے تحت خواتین لوگوں کو motivate کر رہی ہیں جس کی بدولت ہر طبقہ فکر کی خواتین 14 جنوری کو پاکستان کی بقاء و سالمیت کے لئے گھروں سے نکلنے کا پختہ ارادہ کر بیٹھی ہیں۔ ان میں ڈاکٹرز، لائرز، NGOs، بزنس ویمن اور گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ وہ پڑھا لکھا طبقہ ہے جس کو آپ جبراً کسی موقف کی طرف مائل نہیں کرسکتے۔ وہ کھرے کھوٹے سیاہ سفید کو نہایت بہتر طریقے سے جانتے ہیں اور وہ یہ سوچنے پر بھی مجبور ہیں کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو اس کے لئے ہمیں کچھ ایسے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے جن سے ظالمانہ نظام کی گرفت کی جاسکے اور پاکستان کے حصول کا مقصد پورا ہو سکے۔

اس عزم کے ساتھ گزشتہ روز سے قافلہ در قافلہ مردوخواتین مختلف علاقوں سے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس میں رحیم یار خان، ملتان، بہاول نگر، جام پور، داجل، راجن پور، وہاڑی، پاکپتن، لودھراں، کراچی، سندھ وغیرہ شامل ہیں۔ تقریباً تیس تا چالیس ہزار خواتین 12 جنوری تک لاہور پہنچ جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top