ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور سے روانہ

انتظامیہ لاکھ روکاٹیں ڈالے، لانگ مارچ نہیں رکے گا

لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، دوپہر دو بجے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا جس میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر موجود ہزاروں مردوخواتین شرکاء میں شامل ہوئے۔ روانگی سے قبل ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ وہ تخت لاہور کی رکاوٹوں کے باوجود لاہور سے ایک لاکھ افراد کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچ کر یہ لانگ مارچ لاکھوں کا اجتماع بن جائے گا۔

تحت لاہور کے یزیدیو! تم نے پورا پنجاب کوفہ بنا دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ لانگ مارچ کے التواء کی وجہ انتظامیہ کی رکاوٹیں بنی ہیں۔ جنہوں نے ہماری سینکڑوں گاڑیاں چھین لی ہیں۔ میڈیا کے لیے 20 گاڑیاں بھی چھین لی گئی ہے۔ میری سیکیورٹی کے لیے دس گاڑیاں بھی چھین لی گئی ہیں۔ لیکن ہم نے متبادل انتظامات کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحت لاہور کے یزیدیوں تم نے پورا پنجاب کوفہ بنا دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹینکر تیزاب اور گیس سے بھرے ٹینکر کھڑے کر دئیے گئے ہیں۔ خندقیں کھود کر ان میں گولہ بارود بھر کر رکھ دیا گیا ہے، تاکہ ہزاروں لوگ شہید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جو مرضی کر لیں، میں تھوڑی دیر کے بعد لانگ مارچ کے لیے نکل رہا ہوں۔ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ عوام کے حقوق کی بحالی تک لانگ مارچ جاری رہے گا، میں ایک لاکھ عوام کے ساتھ لاہور سے نکل رہا ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top