پرامن عوامی دھرنا مارچ پر حکومتی آپریشن، حملے کے سائے

حکومتی گماشتے لاکھوں پرامن لوگوں پر ہلہ بولنے کے لیے پر تولتے رہے
پنجاب بھر سے ہزاروں کی مزید پولیس نفری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی
دہشت گردی میں پنجاب پولیس کی مدد کے لیے لاہور سے سینکڑوں ٹریفک وارڈنز بھی طلب
مشین گنوں سے لیس ہیلی کاپٹر ڈاکٹرطاہرالقادری کے کنٹینر کو فضاء میں اٹھانے کی ریہرسل کرتے رہے
حکومت اور دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باوجود لوگ پرعزم
لانگ مارچ پر آج رات 12 بجے حملہ کی مصدقہ اطلاعات ہیں، وزیرداخلہ رحمان ملک
لاکھوں پرامن اورنہتے لوگوں پرچڑھائی کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی
ملک بھر میں شدید غم وغصہ کی لہردوڑگئی، لوگ لال مسجد آپریشن کو یاد کرنے لگے
ملین دھرنا مارچ کی انتظامیہ نے سیکیورٹی سو فیصد بڑھا دی
حکومتی دہشت گردی سے شرکاء مارچ کے حوصلے بلند، جذبہ شہادت بڑھ گی

پاکستان کے تحریراسکوائر سے، ایم ایس پاکستانی

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

بریفنگ ڈاکٹر طاہرالقادری

لانگ مارچ دھرنے کے تیسرے روز ڈاکٹر طاہرالقادری نے رات کی نشست میں پونے نو بجے شب مختصر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ آج ہم سے اتناڈر گیا ہے کہ وہ اپنی سازش میں کامیاب ہونے کے لیے روزانہ پیسے خرچ کر رہے ہیں۔ آئندہ دو روز میں تین ارب روپے میرے خلاف خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ارے وہ تین ارب تو کیا تین کھرب اور تیس کھرب بھی خرچ کرلے تو وہ یہ جنگ نہیں جیت سکتے، کیونکہ اب وہ جنگ ہار چکے ہیں۔ شرکاء استقامت کے ساتھ دو دن اور گزار لیں۔ دو دن اور شاید دوسری رات ہماری فتح کافیصلہ کردے، کیونکہ اب لانگ مارچ کا سفر وکٹری زون میں داخل ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نے لاہورمیں مجھ سے ملاقات کے وقت میرے ڈرائنگ روم میں وعدہ کیاتھا کہ مارچ کے شرکاء ڈی چوک میں دھرنادیگی۔ وہ کہتے ہیں کہ چھوٹامارچ ہے تو پھراس کے خوف سے تمہاری ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہے۔ اگر یہ مارچ اتنا ہی چھوٹا ہے کہ تو پھر تمہاری نیندیں کیوں حرام ہو گئیں ہیں۔ تمہارے منہ کی زبان لٹکنی کیوں شروع ہوگئی ہے۔ تم اس کے خوف سے پورے ملک میں کیبل کیوں بندکرتے ہو۔ ٹی وی چینلز پر کوریج نہ دینے کا پریشر کیوں ڈالتے ہو۔

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

پاکستان کا میڈیا ساری دنیا کے میڈیا سے بڑھ کر مبارکباد کا مستحق ہے۔ جس نے تبدیلی کا یہ پیغام گھر گھرتک پہنچایا۔ ہم نے صرف دو ماہ پہلے تبدیلی کے لیے یہ مہم چلائی تھی۔ جس کے نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ لیکن دوسری جانب میڈیا مہم چلا کر سات دن تک عوام کو ڈرایا گیا کہ مارچ پر خود کش حملے ہوں گے۔ میں تمہیں بتانا چاہتاہوں کہ یہ مارچ وکٹری کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اب کوئی آپ پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر آپ نے پنجابی زبان میں تقریر کرتے ہوئے یہ نعرہ لگایا کہ چور، لٹیرے پجن گے، حق دے نعرے وجن گے۔ جس پر سارا مارچ ان نعروں سے گونج اٹھا۔

جھلکیاں۔ (لانگ دھرنامارچ پردہشت گردی کے سائے)

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کی تقریر کے بعد ٹی وی چینلز پر وزیر داخلہ رحمان ملک کی طرف سے بریکنگ نیوز نشر ہوئی کہ آج رات دہشت گردی، بم دھماکے کاخطرہ ہے۔
  • رحمان ملک کی طرف سے لاکھوں شرکاء پرطاقت کے استعمال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، ملک بھر سے شرکاء کے عزیز واقارب ٹیلی فون کرکے حالات جانتے رہے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

  • حکومتی ممکنہ دہشت گردی اورکارروائی کی خبرنے ہرمحب وطن کو پریشان کردیا، لوگوں میں شدید غم وغصہ کی لہردوڑگئی۔
  • حملہ کی خبرنے پارلیمنٹ میں موجود فورسز کوبھی الرٹ کردیا، بعض ذرائع نے بتایاکہ حکومتی آپریشن شب بارہ بجے متوقع ہے۔
  • انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ پر ہلہ بول کر ڈاکٹر طاہرالقادری کواغواء کرنا ٹارگٹ قرار دیاگیا۔
  • اس سے پہلے دن بھر مشین گنوں سے لیس ہیلی کاپٹر ڈاکٹرطاہرالقادری کو کنٹینر سمیت فضاء میں اٹھانے کی ریہرسل بھی کرتے رہے۔
  • حملے کی اطلاعات نے لانگ مارچ دھرنے کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔
  • انتظامیہ نے مسلح جارحیت کا پرامن رہ کرمقابلہ کرنے کافیصلہ کیا، جس کے لیے سیکیورٹی کو سوفیصد بڑھا دیا گیا۔
  • شب سوا دو بجے جناح ایونیو سے ایوان پارلیمنٹ ہاؤس تک جانے والی تمام چھوٹی سٹرکوں پر بھی حکومتی اہلکار تعینات تھے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

  • حکومتی دہشت گردی سے شرکاء مارچ کے حوصلے مزید بلند ہوگئے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تمام شرکاء میں جذبہ شہادت بڑھ گیا۔
  • لانگ مارچ کے تیسرے روز لاکھوں کا یہ مجمعہ مزید بڑھنے لگا، خصوصا اسلام آبادراولپنڈی کے لوگ اس ایونٹ میں بھرپور شریک ہونے لگے۔
  • لوگوں کے جوش وجذبہ سے عوامی دھرنا مارچ ایک میلے کے سماں میں تبدیل ہوچکا، لوگ کیمپ لگا کراپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہیں۔
  • لانگ مارچ میں چلنے والے تحریکی ترانوں اور نغموں سے ماحول مزید جوشیلہ ہوجاتاہے۔
  • اسلام آباد اور راولپنڈی سے مخیرحضرات ٹرکوں پرلا کرمفت کھانا تقسیم کرنے لگے۔
  • انتظامیہ کی طرف سے الگ کھانے کا انتظام پہلے ہی موجودہے۔

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

Dr Tahir-ul-Qadri Democracy Long March Pakistan Green Revolution

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top