رانا ثناء اللہ پنجاب کے سب سے بڑے 2 نمبر ہیں۔ گفتارحسین شاہ

بغیر نقشے کے قبضہ شدہ پلاٹوں پر پلازے بنانا اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا ان کاپیشہ ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی باکردار شخصیت پر الزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں
اسلام آباد لانگ مارچ ڈیکلیریشن عوام کی فتح ہے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر سیدگفتارحسین شاہ نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری پر الزامات اور کردار کشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ پنجاب کے سب سے بڑے 2 نمبر ہیں۔ غریب لوگوں کے پلاٹوں پر زبردستی قبضے کر کے ان پر بغیر اجازت اور بغیر منظوری کے پلازے تعمیر کرنا اور دہشت گردوں کی پشت پناہی ان کا پیشہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفاد پرست اور قوم کو لوٹنے والے عناصر عوامی لانگ مارچ کی کامیابی سے گھبراہٹ کا شکار ہو کر ڈاکٹر طاہرالقادری کی کردار کشی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ آئینی اصلاحات کے نفاذ سے کئی برج الٹ جائیں گے اور ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے الزامات لگانے والے از خود غیر جمہوری اور غیر آئینی ہیں۔ ضیاء الحق کی گود میں پلنے والے، سپریم کورٹ پر حملہ کروانے والے اور آمر کے ساتھ معاہدہ کر کے جدہ بھاگ جانے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت کے پانچ سال پورے کروانے میں ن لیگ نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ لوگ اگرعوام کے ساتھ مخلص ہوتے تو استعفے دے کر اسمبلیوں سے باہر آجاتے، لیکن پنجاب میں ن لیگ اور مرکزمیں پی پی نے مک مکا اور کرپشن کی بندر بانٹ کی ہوئی تھی۔

گفتار شاہ نے کہا کہ اب مک مکا والی سیاست نہیں چلنے دیں گے۔ عوام کے فیصلے عوام کے سامنے اور تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوں گے۔ وہی ہوگا جو عوام چاہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ ڈیکلیریشن عوام کی فتح ہے اور بہت جلد اس ڈکلیریشن پر عمل درآمد کا آغاز ہو جائے گا۔ اس معاہدے کے نفاذ سے 70 فیصد کرپٹ، بدکردار اور نااہل لوگ پارلیمنٹ کاحصہ نہیں بن سکیں گے جو کہ عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top