مظفرآباد : تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد فیسٹیول

ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں 12 ربیع الاول کے روز تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانہ کعبہ شریف اور گنبد خضرا کے ماڈل بھی بنائے گئے جو کہ لوگوں کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کو مرکز بنے رہے۔ اس میلاد فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے دور و نزدیک سے لوگوں کی بڑی تعداد کشاں کشاں چلی آئی۔

میلاد فیسٹیول میں مختلف موضوعات جن میں بالخصوص میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا تھا، جسے لوگوں نے سراہتے ہوئے امت مسلمہ کے لیے شیخ الاسلام کی اس کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بھرپور رنگا رنگ جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے اطراف و اکناف کو بھی بھرپور سجایا گیا تھا، جس سے ماحول کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہو گیا۔

میلاد فیسٹیول میں تحریک منہاج القرآن کے راہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے میلاد فیسٹیول کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کی تصانیف کا تعارف بھی کرایا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top