آرٹیکل 62, 63 پر عمل درآمد سے 70 سے 80 فیصد کرپٹ اراکین اسمبلی پارلیمنٹ میں نہیں پہنچ سکیں گے۔ سردارمنصورخان

وقت قریب ہے کہ جب ایماندار، باکردار اور کرپشن سے پاک قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی
اسلام آباد لانگ مارچ ڈکلیریشن کامیابی کی جانب گامزن ہے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار منصورخان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62, 63 پر عمل درآمد سے 70سے80 فیصد کرپٹ اراکین اسمبلی اقتدار کے ایوانوں سے باہر ہوجائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت قریب ہے کہ جب ایماندار، باکردار اور کرپشن سے پاک قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے سے کوئی بھی محب وطن اختلاف نہیں کر رہا مخالفت وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے مفادات پر زد پہنچ رہی ہے۔

سردار منصور خان نے کہا کہ آج (ن) لیگ بھی الیکشن کمیشن کی مضبوطی اور اس کو بااختیار بنانے کے لئے دھرنے کی باتیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے کو غیرآئینی اور غیر جمہوری کہنے والے آج کس منہ سے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے والے آج کس منہ سے دھرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

سردارمنصورخان نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشنر کی تبدیلی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے کیونکہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے رکھے گئے ہیں۔ ان کی تبدیلی کے بغیر انتخابات کا عمل غیرجانبدار نہیں ہوسکتا ہے۔ اس لئے صوبائی الیکشن کمشنروں کی تبدیلی انتخابات کو غیرجانبدار بنانے کے لئے ناگزیرہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top