ڈسکہ : منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام جلوس اور ضیافت میلاد

منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 27 جنوری بروز اتوار کو ایک عظیم الشان جلوس و ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا، جلوس عشاء کی نماز کے بعد منہاج لائبریری دھدو بسراء سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بابا محمد انور بسراء کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ جلوس میں بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں قطبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود پاک لکھا ہوا تھا، جلوس میں شرکت کرنے والے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مختلف راستوں پر لوگ پھول کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کرتے رہے۔

جلوس کی قیادت رانا شاہد سلیم، محمد ندیم سلہری، محمد گوہر ایوب، محمد علی، محمد طیب حسنین نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر چوہدری عباس گھمن، اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، محمد ناصر مان، چوہدری اشفاق احمد بسراء نے شرکت کی۔

جلوس کے اختتام پر صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ محمد اسلم قادری نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری حافظ غلام عباس نے کہا کہ منہاج القرآن کی نوجوانوں کا جینا مرنا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت، عشق اور ادب کے لیے ہے، ہم ہر سال ان شاء اللہ اسی طرح جلوس اور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کریں گے۔

بعدازاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ہر آنے والے خاص و عام کے لیے ضیافتِ میلاد کا بہترین اہتمام کیا تھا، پورے پنڈال میں کرسیاں اور ٹیبل لگا کر لوگو ں کو ضیافت کے ساتھ ساتھ مختلف انواع کے پھل اور بوتلز بھی پیش کیں۔

رپورٹ:ہمایوں قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top