یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل (ماراتھونا) کے زیر اہتمام محفل کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ماراتھونا) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 27 جنوری 2013ء میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض عبید اللہ چشتی نے ادا کئے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عابد علی کھوکھر (صدر ذیلی مرکز ماراتھونا) نے حاصل کی۔ محمد عدنان، حافظ محمد ساجد، چودھری مدثر خادم اور حق نواز نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ شہباز احمد صدیقی نے بڑے پیارے اندازمیں معجزات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک تفصیلی بیان فرمایا۔ آخرمیں ذیلی مرکز کی انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مرکزی تنظیم کی طرف سے رانا وقار احمد (صدر)، چودھری مدثر خادم سوہل (ناظم ویلفیئر) اور مرزا امجد جان (ناظم نشرواشاعت) نے خصوصی شرکت کی۔

رپورٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top