ملک بچانے کیلئے انتخابات ہی واحد آپشن ہے مگر اس کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

موجودہ نظام کے تحت الیکشن نہیں لٹیروں کا جھرلو ہو گا اور ہم ایسا نہیں ہونے دینگے
آئین کی 62 اور 63 کی شقوں سے بھی علی باباؤں اور چالیس چوروں کی صفوں میں لرزہ طاری ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پاکستان عوامی تحریک کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب

ملک بچانے کیلئے انتخابات ہی واحد آپشن ہے مگر اس کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت الیکشن نہیں لٹیروں کا جھرلو ہو گا اور ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، نوجوان بیٹوں، بھائیوں اور ملک کے ناامید طبقوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ آئین کی شقوں پر عمل درآمد کرانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ آئین کی 62 اور 63 کی شقوں سے بھی علی باباؤں اور چالیس چوروں کی صفوں میں لرزہ طاری ہے۔ ہم ایسی جمہوریت کے قائل ہیں جس میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ ہو نہ کہ ایم این اے، ایم پی ایز اور وزیروں کی کرپشن کی نذر ہو۔ لانگ مارچ انقلاب کا نقطہ آغاز تھا، ضرورت پڑی تو ایسے 100 لانگ مارچ بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھر سے پندرہ ہزار عہدیداران نے شرکت کی۔ شرکاء نے بارش اور شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القا دری کا خطاب سنا اور پرجوش نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک انتخابی نظام میں اصلاحات کے چارٹر پر عمل کروا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ انتخابات مقررہ وقت پر چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اور اصل جمہوریت کی بحالی کی جنگ آخری سانس تک لڑیں گے۔ کارکن، سول سوسائٹی اور ساری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ وقت آیا تو ملک کے ایک ایک شہر میں لانگ مارچ ہو گا۔ لانگ مارچ کے بعد چوروں اور لٹیروں سے جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی تو جنگ شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مقتدر طبقہ کرپشن بچانے میں سرگرم تھا تو میں عوام کے حقوق بچانے کیلئے جنگ لڑ رہا تھا۔ 17 جنوری کو آئین اور جمہوریت کو بچایا اگر فوری فیصلہ نہ کرتا تو مارشل لاء لگا ہوتا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top