یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 26 جنوری 2013ء جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ایک عظیم الشان سالانہ محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے نعت خوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی (ڈائریکٹر مرکز ریندی) نے حاصل کی۔ زیب الحسن قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے میں ہر نعت خواں نے اپنے اپنے انداز میں محفل میں عشق وسرور کی فضا قائم کردی۔ گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں ملک نسیم اعوان، محمد رفیق، قیصر فاروق، عکاشہ امجد، فیاض گوہر، محمد شکیل، عثمان سبحانی، عبدالجبار، حافظ محمد ساجد اور ماراتھونا سے حق نواز شامل تھے۔بسوں کی ہڑتال اور موسم کی خرابی کے باعث بھی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں حاجی برادران کی طرف سے تمام آنے والے مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top