پنڈدادنخان : ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد

10 فروری 2013ء بروز اتوار کو منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادنخان کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل جہلم نے دف کے ساتھ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مدح سرائی کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب صدر منہاج القراآن ویمن لیگ گجرات محترمہ گل فردوس صاحبہ نے کیا اور سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top