پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فیاض وڑائچ کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت

روٹی، کپڑا اور مکان کی عملی تعبیر ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت کے بغیر ممکن نہیں۔ فیاض وڑائچ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے فیاض وڑائچ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیاض وڑائچ نے پنجاب اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کی عملی تعبیر ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت کے بغیر ممکن نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری 1973 کے آئین کے حقیقی محافظ ہیں۔ قوم ظالمانہ نظام سے نجات کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دے تا کہ ملک حقیقی تبدیلی سے روشناس ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top