آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیر اہتمام محفل میلاد

آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور میرپور کے زیر اہتمام محمد حفیظ کے گھر چوتھی سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت قاری محمد علی نے کی جب کہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیصل شہزاد، محمد یونس چشتی، محمد سلطان، صداقت علی خان، قمر علی قادری، حسین محی الدین قادری اور حاجی شاہد محمود قادری نے پڑھیں۔

محفل کی نقابت صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور حلقہ 4 کھڑی شریف شاہد محمود قادری نے کی۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ صاحبزادہ زہیر احمد نقشبندی مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے کیا۔ اس محفل میں پیر سید مطلوب حسین آستانہ عالیہ جھانگرہ شریف اور پیر سید غلام احمد آستانہ کنگرہ شریف نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں پیر سید توصیف عباس آستانہ مورا مالکن شریف نے خصوصی دعا فرمائی اور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے میلاد کا کیک کاٹا۔

اس محفل میں 20 عرفان القرآن 10 خواتین میں اور 10 مرد حضرات میں تقسیم ہوئے اس طرح 20 کتب خواتین میں اور 20 مرد حضرات میں تقسیم ہوئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top