بہاولپور: ینگ ڈاکٹرز کا بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایم ایس ایم کی شرکت

بہاولپور : ینگ ڈاکٹر ز بہاولپور کا بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا، تحریک منہاج القران، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، سٹوڈنٹس اوئیرنیس سوسائٹی، انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کی دیگر تنظیمات کی شرکت، ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن کے راہنماوں ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر منیر صدیقی، ڈاکٹرفاروق احمد، ڈاکٹر یاسر ارشاد اور ڈاکٹر فیروز نواز کا کہنا تھا کہ میٹروبس چلی تو ہماری لاشوں پر سے ہو کر گزرے گی خودساختہ خادم اعلی الیکشن سے قبل سرکاری وسائل الیکشن میں خرچ کررہے ہیں جو کہ غیر قانونی اورغیر آئینی ہے۔

الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے مریضوں کے لیے جان بچانے والی ادویات فراہم نہیں جبکہ دوسری طرف غریبوں کے غربت سے مذاق کے لیے 90 ارب روپے ایک سڑک پر لگا دئیے گئے۔ لاہور میں پچھلے 6 دن سے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے لیکن خادم اعلی کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی گئی اب ینگ ڈاکٹرز 10 فروری کو میٹروبس کے افتتاح کے موقع پر اپنے بھر پور احتجاج کروائیں گے۔

ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ وہ غریب عوام بھی ہوں گے جن کو دو وقت کا کھانہ میسر نہیں جن کو ہسپتالوں میں مفت اور معیاری ادویات فراہم نہیں جن کے اپنے ان سے صرف اس لیے جدا ہوگئے کہ ان کے علاج کے لیے سہولیات فراہم نہیں تھیں وہ غریب عوام جن کو موجودہ کرپٹ ظالمانہ یزیدی اوراستحصالی سسٹم نے خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے وہ بھر پور شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top