گوجر خان: پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو

گوجرخان: تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی تحصیلی باڈی کا اہم اجلاس گزشتہ روز زیرصدارت پیر سید صدیق حسین شاہ دفتر ریلوے روڈ گوجرخان میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک تحصیل گوجرخان کی تنظیم نو کے حوالے سے تحصیلی باڈی کی رائے لی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر راجہ طاہر مقصود کو صدر اور ڈاکٹر شوکت علی قریشی کو جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک PP-3 تحصیل گوجرخان مقرر کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی، محمد ریاست قادری، راجہ وقار احمد، شیخ ارشد محمود، محمد شفیق مصطفوی، حاجی خالد محمود، ڈاکٹر خان زمرد، ڈاکٹر ثاقب حسین، طالب حسین قادری، عبدالستار نیازی، زبیر احمد، شیخ عابد صدیقی، طارق محمود فاضلی، عبدالحمید و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر راجہ طاہر مقصود کو صدر اور ڈاکٹر شوکت علی قریشی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی گئی۔

       

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top