لاہور: سرپرست اعلیٰ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

لاہور: آستانہ عالیہ بھنگالی شریف، گوجر خان کے سرپرست اعلی پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہاش گاہ پر ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی کے ساتھ ان کے کزن سید فیض الحسن شاہ ہمدانی، اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز سے سابقہ صدر بزم منہاج اویس منصف، راجہ محمد عدنان اور حافظ تنزیل الرحمن شامل تھے۔

پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ملکی صورت حال پر تبادلہءِ خیال کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کی طرف سے ہمیشہ تحریک منہاج القرآن کی سرپرستی کی گئی ہے۔ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا کہ بھنگالی شریف تحریک منہاج القرآن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جنرل سیکرٹری پاکستانی عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ صادق قریشی اور دیگر مرکزی قائدین بھی شریک تھے۔ ملاقات کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top