آج گوجرانوالہ میں انقلاب مارچ کے سلسلہ کا آغاز ہو گا۔ خرم نواز گنڈا پور

آج گوجرانوالہ میں انقلاب مارچ کے سلسلہ کا آغاز ہو گا۔
پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق اور انتخابی نظام کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ خرم نواز گنڈا پور

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج (جمعہ) گوجرانوالہ میں انقلاب مارچ کے سلسلہ کا آغاز ہو گا اور پہلے سے طے شدہ شیڈول کا پہلا مارچ اور جلسہ گلشن اقبال پارک میں ہو گا۔17 فروری کو فیصل آباد اور22 کو ملتان میں انقلاب مارچ اورجلسہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خالصتاً سیاسی جلسے ہو نگے جو پہلے سے اعلان شدہ ہیں ان کا کوئی تعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس کے ساتھ نہیں ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق اور انتخابی نظام کی بہتری کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔گوجرانوالا کے غیور عوام کرپشن، استحصال اور عوام کے حقوق کی پامالی کے خلاف آج ہونے والے جلسہ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top