جہلم : ویمن لیگ کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل میلاد

17 فروری 2013ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام فرسٹ مون میرج ہال سول لائن جہلم میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی میں محترمہ شاہدہ شاہ (صدر مسلم لیگ ق ویمن ونگ)، مسز فوزیہ ریحان (پرنسپل دی ایجوکیٹرسکول) ،پروفیسر بشریٰ لیاقت ( ایم اے جناح کالج)، محترمہ شازیہ شبیر (سابقہ مرکزی نائب ناظمہ تربیت) شامل تھیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ثوبیہ قمر نے حاصل کی، جس کے بعد حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت منہاج سسٹرز، منہاج نعت کونسل اور طالبات منہاج اسلامک سنٹرز کالا گوجراں، جادہ، سعیلہ اور طور نے پیش کیے۔ جبکہ خصوصی خطاب ممبر مجلس عاملہ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترمہ نورید فاطمہ نے کیا۔

محفل پاک کے اختتام پر محترمہ نورید فاطمہ نے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top