ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پشاور فائرنگ اور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی، کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان
احتجاجی دھرنے میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بھر پور انداز میں شرکت کریں گے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاور فائرنگ اور دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ملکی سا لمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش ہے۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کے خلاف کراچی اور کوئٹہ میں ہونیوالی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان بھر پور انداز میں شرکت کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top