سیاست دین اسلام اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصہ ہے۔ عمر ریاض عباسی

سیاستدان کرپشن سے پاک شفاف سیاست کو پروموٹ کریں
تبدیلی کیلئے ساری قوم انقلاب مارچ میں شرکت کرے
انتخابی اصلاحات کے مسودے کی سینٹ میں منظوری ڈاکٹر طاہرالقادری کی کامیابی ہے۔ عمرریاض عباسی

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما صاحبزادہ عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے مسودے کی سینٹ میں منظوری ڈاکٹر طاہرالقادری کی کامیابی ہے۔ سیاستدان بھی کرپشن سے پاک شفاف سیاست کو پروموٹ کریں۔ سیاست دین اسلام اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حصہ ہے۔ سیاست ایسی ہونی چاہیے جس سے نسلوں کا مستقبل روشن ہو۔ سیاست ملک اور ریاست کی خدمت کرنے کیلئے ہونی چاہیے۔ ایسی سیاست جس سے ریاست کو خطرہ ہو وہ درست نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میڈیا سیل میں مختلف جماعتوں کے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 فروری سے 10 مارچ تک ملک کے مختلف شہروں میں انقلاب مارچ کا آغاز ہوچکا۔ گوجرانوالہ کے بعد فیصل آباد میں کامیاب انقلاب مارچ نے ثابت کر دیا کہ قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ ہے۔ ضروری ہے کہ قومی غیرت کو جگانے اور تبدیلی کیلئے ساری قوم انقلاب مارچ میں شریک ہو۔ پاکستان میں گذشتہ 65 سالوں سے ہر قسم کی انتہاپسندی کو پالا جا رہا ہے، جسکا پھل دہشت گردی اور کرپشن کی صورت کاٹا جا رہا ہے۔ تنگ نظری، انتہا پسندی اور نفرت کے تنے کی آبیاری کی جاری ہے، جب تک تنا کاٹا نہیں جاتا دہشت گردی اور کرپشن کا پھل ختم نہیں ہو سکتا۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ قوم کے شعور کو بیدار کرنے کیلئے جس طرح آرٹیکل 62 اور63 سے ہر فرد کو آگاہی دلائی گئی اسی طرح ڈاکٹر طاہرالقادری اب آئین کے آرٹیکل 37 اور 38 کا شعور بھی قوم کودے رہے ہیں۔ تا کہ قوم اپنے حقوق کے بارے میں مکمل آگاہ ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top