روٹی، کپڑا، مکان، علاج، تعلیم، روزگار اور انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ سردار منصور احمد خان

موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔
پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں استحصالی اور کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔
تبدیلی کی خواہش رکھنے والے باشعورعوام ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔سردارمنصورخان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے انتخابات شفاف اور غیرجانب دار نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزعوامی تحریک میڈیا سیل اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا ٹیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انچارج میڈیا سیل غلام علی خان، عمر ریاض عباسی، شمریز اعوان، قاری ایاز، حافظ اشتیاق میر، غلام مصطفی نورانی، راجہ اختر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیرآئینی اور غیر قانونی الیکشن کمیشن کے تحت جو بھی الیکشن لڑے گا وہ اگلے دن دھاندلی کارونا رو رہا ہوگا،  کرپٹ، مفاد پرست اور لٹیروں کو ووٹ دینا تو عوامی مفادات کے سودے کے مترادف ہوگا، اس سے قبل ہم لوگ جعلی ڈگری والوں اور اپنے مفادات کے لئے ووٹ دیتے رہے۔

سردار منصور خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی مفاد کے پیش نظرسپریم کورٹ جا کر کوئی غلطی نہیں کی بلکہ یہ ہر شہری اور پاکستانی کاحق ہے کہ وہ انصاف کے حصول کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے، انصاف ملنانہ ملنا بعدکی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحصالی اور کرپٹ نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ اور فیصل آباد میں کامیاب انقلاب مارچ اور جلسوں نے ثابت کردیا کہ قوم تبدیلی چاہتی ہے اور تبدیلی کی خواہش رکھنے والے باشعور عوام ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top