سانحہ کوئٹہ، پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے وفد کی دھرنے میں شرکت

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم کی قیادت میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے پریس کلب کے سامنے دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں امیر علماء کونسل علامہ عزیز الحسن اعوان، میاں کاشف محمود، غلام محمد قادری، سرفراز حسین قادری، قاری فاروق، فاروق احمد چن، شبیر حسین ڈوگر، حاجی محمد بوٹا گجر، صوفی لیاقت علی شامل تھے۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے حکومت کی تما م تر کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، لہذا کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والی ہر آنکھ کوئٹہ سانحہ پر اشکبار ہے، اندوہناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان غم کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بالخصوص کراچی اور کوئٹہ میں امن ناپید اور قیام امن کے حکومتی دعوے ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ حکومت فوری طور پر مصلحت کے دستانے اتار کر ان شرپسندوں کا قلع قمع کرے۔

رپورٹ : غلام محمد قادری
ضلعی سیکرٹری اطلاعات

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top