کراچی میں قتل و غارت گری انسانیت دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عبدالستار نیازی

کراچی میں قتل و غارت گری انسانیت دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ دہشتگروں، تخریب کاروں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ پانچ سالوں میں جمہوریت کے علمبردار امن قائم کرنے میں بالکل ناکام رہے ہیں۔ دہشتگردوں، انتہا پسندوں اور تخریب کاروں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ حکومت اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بے گناہ انسانوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ اگر یہی طرز عمل رہا تو آئندہ پانچ سالوں میں کراچی پاکستان کا حصہ نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجر خان کے ناظم میڈیا عبدالستار نیازی اور ناظم محمد ریاست قادری نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اب ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ عدالتی فیصلوں کا اثر اپنی تحریک پر کسی صورت نہیں پڑنے دیں گے۔ گوجرانوالہ کی عوام نے گزشتہ روز اس کرپٹ، نام نہاد الیکشن سسٹم کے خلاف بغاوت کا اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اب صرف تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ پوری دُنیا میں اسلام کو بطور امن دین پیش کرنے والے پاکستانی اور اسلامی سکالر کو اپنے ہی وطن کی عدالت نے غیر ملکی کہہ کر سمندر پار پاکستانیوں کے عزم اور حب الوطنی کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top