پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کا عوامی انقلاب مارچ آج ہو گا

پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام آج 17 فروری 11 بجے انٹر چینج سرگودھا روڈ سے عوامی انقلاب مارچ کا آغاز اور جلسہ عام دھوبی گھاٹ میں منعقد ہوگا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق اور انتخابی نظام کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ فیصل آباد کے غیور عوام کرپشن، استحصال اور عوام کے حقوق کی پامالی کے خلاف آج ہونے والے جلسہ میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top