انقلاب مارچ و جلسہ عام ملتان کا انعقاد کل 22 فروری کو ہوگا، عوام الناس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے زیراہتمام 22 فروری 2013ء کو سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے شہر بھر کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں پر سارا دن اور رات گئے تک لوگوں کی بڑی تعداد پاکستان عوامی تحریک کی رکنیت کے فارم خوش دلی سے پُر کرتے نظر آ رہے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں سے ملتان شہر کو اس جلسے کی میزبانی کا اعزاز مل رہا ہے، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے شہر بھر میں بھر پور تشہیری مہم کی دھوم مچا رکھی ہے، اور ہفتہ بھر سے شہر کی مختلف گزرگاہوں پر استقبالیہ کمپیس بھی بڑی تعداد میں نظر آ رہے ہیں۔ تشہیری مہم کے دوران شہر بھر میں بینرز، وال چاکنگ، ہولڈنگز، فلیکس سائنز، پوسٹر، پول بینرز اور دیگر تشہیری ذرائع کو استعمال میں لایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں رکشوں اور گاڑیوں پر بھی عوامی انقلاب مارچ و جلسہ عام ملتان کی تشہیری مہم جگہ جگہ نظر آتی ہے۔ استقبالیہ کمپیس میں ایک طرف عوام الناس کی بڑی تعداد پاکستان عوامی تحریک کی رکنیت حاصل کر رہی ہیں، تو دوسری جانب سڑکوں اور چوراہوں پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان لوگوں کو ہینڈ بلز کے ذریعے جلسہ عام کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

عوامی ذرائع کے مطابق 22 فروری کو ملتان میں ہونے والا یہ انقلاب مارچ اور جلسہ عام نہ صرف ملتان کی تاریخ کا ایک نہایت اہم جلسہ ثابت ہوگا بلکہ وطن عزیز سے بدامن، کرپشن، نا انصافی، ظلم و بربریت اور نااہل حکمرانوں سے نجات کا نہایت اہم پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top