ملتان : تحریک منہاج القرآن کی بسلسلہ انقلاب مارچ میٹنگ

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام 17 فروری بروز اتوار بسلسلہ عوامی انقلاب مارچ میٹنگ ہوئی جس میں تمام ضلعی عہدیداران بشمول الحاج رانا منظور علی امیر تحریک ضلع پاکپتن اور تمام تحصیلی باڈی نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں عبدالطیف مدنی کوآرڈنیٹر ساہیوال ڈویژن نے ملتان میں ہونے والے انقلابی مارچ کے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور جلد از جلد زیادہ سے زیادہ کارکنان  کو ملتان کے انقلابی مارچ میں شمولیت کیلے تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top