ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل (خواجہ ڈونگ) انچھن سٹی ساؤتھ کوریا میں مورخہ 01 جنوری 2013ء کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں گردونواح سے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حافظ محمد بشیر نے تلاوت کلام الہٰی سے محفل کا آغاز کیا۔ حافظ مبین، صلاح الدین، محمد اشفاق نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں محبت، ادب اور احترام سے لبریز گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیر ت وکردار کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کی اور شرکاء کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو روشن کرنے کے لئے قرآن واحادیث کی روشنی میں انتہائی مدلل خطاب کیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرنے والے محمد ارشد کو تاحیات رفاقت کی سند دی گئی۔

محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کامیاب بناے میں چودھری استخار، حاجی محمد اسحاق، راجہ مہربان، عدیل بٹ اور امتیاز احمد نے خصوصی محنت اور تعاون کیا۔ پروگرام کے اختتام پر درود وسلام کانذرانہ پیش کیاگیا اور دعا کے بعد جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیاگیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top