گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 01 مارچ 2013ء

گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام الودود میرج ہال میں یکم مارچ 2013 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چودھری شفاقت علی مہر نے انجام دیئے۔

اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت حکیم رفعت اشفاق نے کی اور نعت رسول مقبول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔

 

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے ضلعی اور تحصیلی قائدین نے کارکنان سے خطاب کیا اور پاکستان عوامی تحریک سٹی گوجرانوالہ کی تنظیم سازی کی گئی۔ امیر تحریک پنجاب نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام کی شخصیت کے کئی پہلو اجاگر کئے۔

 

  

 

 

تقریب کے دوران تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے پاکستان عوامی تحریک کی کاروائیاں تیز کرنے اور پورے ضلع میں مہم تیز تر کرنے سے متعلق یقین دہانی بھی کروائی گئی۔ ویمن لیگ کی کارکنان نے ملی نغمہ اور قائد ڈے کے حوالے سے ترانہ بھی پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر قائد ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے دعا کی گئی۔ اس تقریب میں علاقہ سے معتبر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top