پاکپتن: تحریک منہاج القن کے زیر اہتمام یومِ قائد کی تقریب کا انعقاد

پاکپتن: مورخہ 19 فروری 2013 بروزمنگل تحریک منہاج القرآن پاکپتن کی ضلعی و تحصیلی قیادت کے زیر اہتمام قائد ڈے کو بھرپور انداز سے منایا گیا۔ جس میں ضلع پاکپتن کی مشہور سیاسی و سماجی افراد  کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے تمام کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج نعت کونسل کے صدر اظہر امین فریدی نے پُر سوز انداز میں آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔

ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف فخر سعید جٹ نے شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری  کی دینی، سماجی و سیاسی خدمات کی آگاہی پیش کی۔ بعد ازاں ضلعی امیر رانا منظور علی اور صدر علماء و مشائخ کونسل علامہ محمد یارگوہر نے بہت خوبصورت انداز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا۔

آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری  کی 62 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تمام شرکاء کو کیک و چائے پیش کی گئی اور قبلہ کی عُمر خضر کیلئے دعا ئیں کی۔

 

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top